واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے اور تنظیم کے پاس صرف 3 سے 4 دن ہیں تاکہ امن تجاویز پر اتفاق کر سکے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے امریکا نے واضح اور جامع تجاویز پیش کر دی ہیں اب یہ حماس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تجاویز کو قبول کر کے خطے میں مزید خونریزی کا راستہ روکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ حماس سے مزید مذاکرات کی زیادہ گنجائش موجود نہیں ہے، اس لیے وقت ضائع کیے بغیر فوری فیصلے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور عالمی برادری حماس کے جواب کا انتظار کر رہی ہے تاکہ آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ جنگ بندی کے بغیر نہ صرف خطے میں انسانی بحران گہرا ہوگا بلکہ امن کی عالمی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کیلئے پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام پر دباؤ کم ہو اور امدادی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہیں۔
