برطانوی اور دبئی کی متعدد تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق نوجوان ملازمین خاص طعر پر جین زی جلد ترقی اور اعزاز کی توقع کرتے ہیں، لیکن زیادہ بھاری عہدے اور کم تجربہ مستقبل میں ملازمت کے مواقع پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق زیادہ تر جین زی توقع کرتے ہیں کہ انہیں ہر 12 سے 18 ماہ میں ترقی ملے گی اور اگر یہ نہ ہو تو وہ دوسری ملازمت تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
دفتر میں نیند آنے کی 8 وجوہات اور فوری حل
سروے کے مطابق دو سال سے کم تجربے والے عہدوں میں لیڈ، وائس پریزیڈنٹ یا مینجر جیسے نام رکھنے والے عہدوں کی تعداد تقریباً 50 فیصد بڑھ گئی ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق 51 فیصد جین زی کی توقع ہے کہ انہیں ہر سال ترقی ملے، جبکہ 44 فیصد نوجوان ملازمین کا ماننا ہے کہ کسی کو منیج کرنا سینئر ہونے کی دلیل نہیں، مزید برآں، 42 فیصد کا خیال ہے کہ ان کے آئیڈیاز سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جبکہ 73 فیصد آجر سمجھتے ہیں کہ نوجوان ملازمین میں اہم سافٹ اسکلز کی کمی ہے۔
ماہرین کے مطابق ابتدائی سالوں میں زیادہ بھاری ٹائٹلز دینے سے ملازمین کو خوداعتمادی تو مل سکتی ہے، لیکن اس سے ذمہ داریوں اور حقیقی کام میں غیر مطابقت پیدا ہوتی ہے، بہت سے نوجوان خود کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ حقیقی ذمہ داریوں کے بغیر دیکھ کر مایوس ہو جاتے ہیں، جس سے کیریئر میں ترقی کی سمت غیر واضح ہو جاتی ہے۔
ڈیجیٹل اسکرینز سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے
ماہرین کے مطابق ملازمین کو ٹائٹل کی بجائے اپنی مہارت، تجربہ اور کام کے معیار پر توجہ دینی چاہیے، نئے ملازمین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کام کے حقیقی دائرہ کار کو سمجھیں، سوالات پوچھیں اور ذمہ داریوں پر بات کریں۔
