آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا افتتاحی میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوا ہے۔ افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ میں بھارتی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 43 رنز اسکور کر چکی ہے۔ ابھی تک سری لنکن بولرز صرف ایک بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے ہیں۔
Rain 🌧️ stops play in Guwahati#TeamIndia 43/1 at the end of powerplay
Scorecard ▶️ https://t.co/m1N52FKTWT#WomenInBlue | #CWC25 pic.twitter.com/CyMc3zFHGI
— BCCI Women (@BCCIWomen) September 30, 2025
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے لئے مدمقابل ہوں گی، ان میں بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا شامل ہے۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی معطل کر دیے
پاکستان اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ہیں ان کے علاوہ ٹیم میں سدرہ امین، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف شمس، شوال ذوالفقار، نتالیہ پرویز، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، رامین شمیم، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو شامل ہیں۔
