اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد پینترا بدل لیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی صدر سے گفتگو میں فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی ہے۔
پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک کا ٹرمپ منصوبے کا خیرمقدم
نتین یاہو کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے ، اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران 20 نکاتی مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
صحافیوں کی برطرفی، عدالت نے صدر ٹرمپ کا حکم معطل کر دیا
پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
