پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی معطل کردیے ہیں۔
ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سمیر احمد کی ہدایات پر قومی کرکٹرز کے این او سی ہولڈ کر دیے گئے ہیں۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے گئے تھے۔ اس فیصلے کے تحت بڑے کھلاڑی بھی متاثر ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں این او سی صرف انہی کھلاڑیوں کو دیے جائیں گے جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور حسان خان کو بھی بگ بیش کیلئے این او سی جاری کیے گئے تھے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی روکے جانے سے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگ سے کنٹریکٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔
