اداکارہ فرح سعدیہ نے اپنی پہلی محبت، ناکام شادی اور محبت کی حقیقت پر کھل کر بات کی، اور نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں۔
اپنے شائستہ اور پر اثر اندازِ میزبانی کے لیے جانی جانے والی اداکارہ فرح سعدیہ نے انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی محبت ڈائریکٹر اور اداکار اقبال حسین تھے، جن کے ساتھ میں نے شادی بھی کی اور دو بچوں کے ساتھ خوشگوار خاندان بھی تھا، لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور کئی وجوہات کی بنا پر ختم ہو گئی۔
یہ میں ہوں، سرجری نہیں، علیزے شاہ
فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر والدین کسی رشتے سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اللہ کی طرف سے اشارہ ہے، والدین کی رائے کو اہمیت دینا نہ صرف عقلمندی ہے بلکہ زندگی کے فیصلوں میں آسانی بھی پیدا کرتا ہے۔
اداکارہ نے محبت کی شادی کے حوالے سے کہا کہ محبت کی شادی بری نہیں، لیکن لڑکے یا لڑکی کو اچھی طرح پرکھنا ضروری ہے تاکہ یہ یقین ہو کہ محبت سچی اور وفادارانہ ہے۔
فرح سعدیہ نے یکطرفہ محبت کو بے وقوفی قرار دیا اور واضح کیا کہ محبت کا اصل مطلب عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عزت کا جواب عزت سے نہ ملے تو یہ جذبات کی توہین ہے، محبت صرف دل کے جذبات نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔
سلمان خان نے اسکول سے نکالے جانے کا قصہ سنا دیا
فرح نے کہا کہ انسان زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کر سکتا ہے، لیکن موجودہ دور میں سچی محبت کا ملنا ایک چیلنج بن گیا ہے، نوجوان لڑکیاں اپنے دل اور دماغ دونوں سے فیصلہ کریں اور جذبات میں بہک کر زندگی کے اہم فیصلے نہ کریں۔
اس انٹرویو کے بعد فرح سعدیہ کو ناظرین کی جانب سے بے پناہ محبت اور حمایت حاصل ہوئی، اور ان کی باتوں کو نہ صرف جذباتی بلکہ سبق آموز بھی قرار دیا گیا۔
