محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین، سانگھڑ، مٹھی، میرپور خاص، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹنڈوالہ یار شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، سانگھڑ میں بھی رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم، ٹنڈومحمد خان میں بھی تیز بارش ہوئی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی، معین ریاض قریشی مقرر
محکمہ موسمیات نے آج سے تین اکتوبر کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
