کابل، افغانستان میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور دیگر تمام مواصلاتی نظام اچانک بند کر دیئے گئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق افغان حکومت نے ملک بھرمیں مواصلات کی مکمل معطلی کا حکم جاری کیا ہے جس کے بعد شہریوں کے درمیان رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے نئے حکم نامے تک انٹرنیٹ، موبائل فون اور دیگر رابطے بحال نہیں ہوں گے، اس فیصلے کے بعد بڑے شہروں سے دیہی علاقوں تک عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تعلیمی ادارے، کاروباری طبقہ اورمیڈیا نمائندگان بھی رابطوں کی بندش کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ مواصلاتی سہولتوں کے بغیر نہ صرف عوامی زندگی مفلوج ہو جاتی ہے بلکہ ملک کی معیشت اورکاروباری سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہو سکتی ہیں۔
چین کی امریکا کی برآمدی پابندیوں پر سخت مخالفت
عوامی سطح پربھی اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شہری رابطوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
