کراچی، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق مرحومہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی ہیں ان کی نماز جنازہ اورتدفین آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی جس میں سیاسی، سماجی شخصیات اورقریبی رفقا شریک ہوں گے۔
مرحومہ کے انتقال پروزیراعلیٰ سندھ، وزراء اورمختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ضیاالحسن لنجارسے اظہار تعزیت کیا ہے، مرحومہ کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
صدرِمملکت آصف علی زرداری کا صوبائی وزیرِ داخلہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
