بیجنگ، چین نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی برآمدی پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر منصفانہ اورغیرمنطقی قراردیا ہے۔
چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی یہ پابندیاں عالمی تجارتی اصولوں کے منافی ہیں اورانکے ذریعے چینی کمپنیوں پربلاجوازدباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق بیجنگ ان پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اورواشنگٹن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات پرنظرثانی کرے اورانہیں فوری طورپرختم کرے۔
چین نے واضح کیا کہ وہ اپنی کمپنیوں اورتجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا، 281 روپے 35 پیسے پر بند
وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ رویہ نہ صرف چین بلکہ عالمی سپلائی چین کیلئے بھی نقصان دہ ہے، اس لیے واشنگٹن کوغیرمنطقی پالیسی ترک کرکے باہمی تعاون اورمساوی بنیادوں پرتجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہیے۔
