ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی ٹیم نے خیالی ٹرافی کے ساتھ ہی فوٹو سیشن کر لیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کے ساتھ تصویریں شیئر کر دیں۔
ایشیا کپ 2025 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کی اور نہ ہی میچ کے آغاز سے قبل ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا۔ تاہم میچ کے اختتام کے بعد بھارتی کھلاڑی خیالی ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیتے نظر آئے۔

ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی ٹیم نے خیالی ٹرافی کے ساتھ ہی فوٹو سیشن کرا لیا۔ جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔

ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیئے۔ حالانکہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔

شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔
