یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا کر بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
یورپی یونین نے پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
تمام فریق خاص مقصد کیلئے متحد ہیں ، غزہ امن معاہدہ کرکے دکھائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
یورپی یونین نے کہا ہے کہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیوں کے علاوہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے اور بعض بحری سازوسامان کی فروخت پربھی پابندی لگائی ہے۔ پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی تھی جس کے بعد ایران پر پابندیاں دوبارہ نافذ ہو گئی تھیں۔
