متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔
یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ خواتین کو ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا جس کی تجدید بھی ہو سکے گی۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ وزٹ ویزا اب دوست یا رشتہ دار کے لیے بھی جاری ہو سکے گا، جس میں کفیل کو اپنی آمدنی کی بنیاد پر تیسرے درجے تک کے رشتہ دار یا دوست کو بلانے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب کا ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
بزنس ایکسپلوریشن ویزے کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے ، اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے کفیل کی موجودگی کے ساتھ ساتھ صحت اور مالی ضمانتیں بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔
اسی طرح ایک سالہ انسانی بنیادوں پر ایک سالہ رہائشی پرمٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جا سکے گا۔
