ملک کی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کے نرخ میں آج 5 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔
سونے کے نرخ پہلی بار چار لاکھ کی سطح سے اوپر گئے ہیں، سونے کے نرخ بڑھنے سے عام آدمی کی پہنچ سے سونا باہر ہو گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
10 گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ یکدم 59 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 818 ڈالر کی نئی بلند سطح پرپہنچ گئی۔
