وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، دہشتگردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، میں اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یادرکھے گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔
جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو جواب
انہوں نے کہا کہ نیویارک اورواشنگٹن کا دورہ بہت کامیاب اورمفید رہا، غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزا بات چیت ہوئی، یقین ہے غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ غزہ میں ظلم وستم کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، امریکی صدر سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی معاہدہ پاکستان اورسعودی عرب کی دیرینہ خواہش تھی، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل ، سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام کی اجازت دیدی
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط اقتصادیات کے لیے جستجو کررہے ہیں، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین میں تربیت کے لیے بھیجا ہے، صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبہ جات میں بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا افواج پاکستان کے جوان اورافسران دن رات قربانیاں دے رہے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
