کھیل میں سیاست لانے پر مودی پھنس گئے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپوزیشن جماعت نے کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانے کو ناقابل قبول قرار دیا، کانگریس کے رہنما اتل پٹیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدل دیں۔کانگریس کے رہنما ہرش وردھن سکپال کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور تقسیم گھسا دیتے ہیں۔
محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ مودی ملکی وقار کا خیال رکھنے کی بجائے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور کہا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی، بھارت کی جیت۔اس طرح کرکٹ میں جیت کو بھی مودی نے آپریشن سندور سے جوڑ دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ٹرافی انہیں دینے کی بجائے میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔ فرضی ٹرافی کی تصویریں شیئر کرنے پر سوشل میڈیا شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی اور کہا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصویریں بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ٹرافی نہ لینے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔ واضح رہے کہ کلدیپ یادیو کو ایونٹ کا بہترین باؤلر اور ابھیشک شرما کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
