ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر حیرت انگیز انداز وائرل ہو گیا۔
کھلاڑیوں نے اصل ٹرافی نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر فرضی تصویروں کا سہارا لینا شروع کر دیا، ابھیشک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایشیا کپ کی فرضی ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ٹرافی انہیں دینے کی بجائے میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔ فرضی ٹرافی کی تصویریں شیئر کرنے پر سوشل میڈیا شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی اور کہا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصویریں بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ٹرافی نہ لینے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔
دوسری جانب فائنل میچ کے بعد بھارٹی ٹیم کے کپتان سوریا یادیو سے پورے ٹورنامنٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزیوں پر صحافیوں نے یکے بعد دیگر سوالات لیکن وہ جواب دینے کی بجائے سوال گول کر جاتے۔
ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کامحسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار
بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔ وہ شرمندہ ہونے کی بجائے شکوہ کرتے ہوئے نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہماری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی، ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔
