قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا (salman ali agha)نے رنرز اپ میچ فیس بھارتی حملوں میں شہید بچوں کے نام کردی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جوہوا مایوس کن ہے،کرکٹ کی بے عزتی کی گئی،اگروہ سمجھتے ہیں کہ ہماری توہین کررہے ہیں تویہ غلط ہے،انہوں نے کرکٹ کی توہین کی،آج جوکیا اچھی ٹیم ایسا نہیں کرتی۔
بھارتی ٹیم کو ہوٹل پہنچنے یا بعد میں بھی ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ
ٹورنامنٹ میں کافی اتار چڑھاؤ رہا،ہمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے،کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے میچ نہیں ہارتے،آج حارث رؤف کا برا دن تھا۔
آج میچ میں نہ بالنگ اچھی ہوئی اور نہ ہی بیٹنگ اچھی ہوئی،ایسی بات نہیں ہے کہ ہم کسی کھلاڑی کو مس کر رہے ہیں،یہی ٹیم آگے جاکر جیتے گی۔
