دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔
جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔
سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے۔ کیونکہ بمرا نے اپنی ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم ریکارڈ بنا لیا
ایک صارف نے لکھا کہ بمرا خود کو اپنی اوقات دکھاتے ہوئے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمرا کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔
Bumrah doesnt realise it, but he just trolled himself 😄
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 28, 2025
صارف عدنان عالم نے لکھا کہ اگر بمرا کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا۔ جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے۔ تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔
If Bumrah is not fined after this gesture, which is even against his own country, it’s confirmed that this is not a gentleman game anymore for India but a dirty politics. #PAKvsIND
pic.twitter.com/fRqkuhF1pn— Adnan Alam (@AdnanAlams) September 28, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ بمرا دکھا رہا ہے کہ بھارتی طیارے پاکستان نے کس طرح مار گرائے۔
Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan! pic.twitter.com/ObAAOvpDVh
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) September 28, 2025
