انگلینڈ کے سابق کرکٹر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے۔ پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا ہے کہ فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے۔ جب بھارت کو 180 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔ اور فائنل میں وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ بھارت نے اب تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے لیکن انہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
مونٹی پنیسر نے کہا کہ اگر بھارت نے خوداعتمادی کو غرور میں بدلنے دیا تو پاکستان اپ سیٹ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے جتنا مضبوط نہیں رہا۔ لیکن کسی بھی دن وہ بھارت کو ہرا سکتا ہے۔ بھارت کو اپنی کارکردگی پر غرور نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے صدر ہی تبدیل کر دیا
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے پچھلے 2 مقابلوں میں بھارت نے باآسانی پاکستان کو شکست دی۔ اور کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم کو مضبوط فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔
