ایشیا کپ(asia cup) کے فائنل میچ میں ٹاس کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سکہ ہوا میں اچھالا اور سکہ گراؤنڈ پر آیا تو میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سکہ اٹھانے سے قبل ہی سوریا کمار نے کہہ دیا کہ وہ پہلے فیلڈنگ کریں گے۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ،سوریا کمار یادیو ، سلمان آغا کیساتھ کھڑے نہ ہوئے
صارفین کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کے سکہ اٹھانے اور یہ تصدیق کرنے کہ کون ٹاس جیتا ہے؟سے قبل ہی بھارتی کپتان نے کیسے کہہ دیا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔
معاملے پر آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
