نئی دہلی: سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر بنا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس کو بی سی سی آئی کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔ جبکہ راجیو شکلا جنہیں راجر بنی کے سبکدوش ہونے کے بعد بی سی سی آئی کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا۔ وہ اب نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
دیوجیت سیکیا کو سیکریٹری اور اے رگھو رام کو بورڈ کا نیا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
157 فرسٹ کلاس گیمز کے تجربہ کار 45 سالہ متھن منہاس بی سی سی آئی کے 37 ویں صدر ہیں۔ انہوں نے راجر بنی کے استعفیٰ کے بعد صدر کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا، چیئرمین پی سی بی
اس سے قبل راجر بنی اور سابق کپتان سارو گنگولی بھی بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
