بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI)کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایشیا کپ فائنل کے لیے دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بی سی سی آئی کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں جا رہا۔
ایشیا کپ فائنل پاکستان جیتے گا،بھارتی نجومی کی پیشگوئی
رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کےعہدیدار30ستمبر کو ویمنز ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب گوہاٹی میں شیڈول ہے۔یاد رہے ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے،وہ ایشیا کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے،محسن نقوی بطور صدر اے سی سی فاتح ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دیں گے۔
