بھارتی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ ایشیا کپ 2025(asia cup2025) کا فائنل پاکستان جیتے گا۔
نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں،اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کرینگے
گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
دوسری جانب ایشیا کپ پاک بھارت فائنل میچ کیلئے سینٹر پچ تیارکی گئی ہے،پاک بھارت ٹاکرے کیلئے تیار کردہ پچ کو کورز سے ڈھکا ہوا ہے،21 ستمبر کو بھی پاک بھارت میچ میں سینٹر پچ تیار کی گئی تھی۔
ایشیا کپ :بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنا چاہتی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا مکمل فٹ نہیں لیکن میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
