ایشیا کپ 2025 کے فائنل معرکے سے قبل انعامی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
50 ہزار ڈالر کے اضافے کے بعد اب فاتح ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان کیخلاف فائنل میچ سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی
اس تاریخی ٹاکرے کو لیکر نہ صرف شائقین کا جوش و خروش دیکھنے لائق ہے بلکہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی انعامی رقم میں اضافہ کر کے مقابلے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بیسٹ بیٹر، بیسٹ بولر اور دیگر کیٹیگریز میں بھی انعامات دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 ٹی20 فارمیٹ میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے اور اس بار ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔
