ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کیساتھ ٹکراؤ سے قبل بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں بڑی تبدیلی سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آگیا۔
بی سی سی آئی کی نئی قیادت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا تاریخی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہیں، جس سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
ناصر حسین شاہ کا حارث رئوف کا جرمانہ جیب سے ادا کرنیکا اعلان
رپورٹس کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے سابق کپتان اور فرسٹ کلاس کرکٹر متھن منہاس کو بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ان کے ساتھ راجیو شکلا کو نائب صدر، دیوجیت سیکیا کو سکریٹری اور اے رگھو رام کو خازن منتخب کیا گیا ہے۔
متھن منہاس نے یہ منصب راجَر بنی کے استعفے کے بعد سنبھالا ہے، جو گزشتہ سال بی سی سی آئی کے صدر تھے۔
45 سالہ متھن منہاس 157 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں۔ ان کی بلامقابلہ جیت پر جموں و کشمیر کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ مبصرین متھن منہاس کو بھارتی کرکٹ میں نوجوان اور متحرک قیادت کے طور پر دیکھتے ہیں، جو بورڈ میں نئی توانائی اور وژن لا سکتے ہیں۔
ایک اننگ اور ایک اسپیل میچ بدل سکتا ہے ، ابھیشک کے قدموں پر نظر رکھنا ہو گی ، وسیم اکرم
ان سے قبل سابق کپتان سورو گانگولی اور راجَر بنی بھی بلامقابلہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
