قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ فائنل میں جیتیں یا ہاریں ، تمیز نہ بھولیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جیت جائیں ، تب بھی قومی ٹیم کے کھلاڑی بدتمیزی نہ کریں، ایک اننگ اور ایک اسپیل میچ بدل سکتا ہے، شاہین آفریدی اور صائم کا پرفارم کرنا ضروری ہے، صائم ایوب پاکستان کا مستقبل ہے، میری خواہش ہے کہ صائم فارم میں آ جائے۔
ایشیا کپ کے فائنل اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے منتظر ہوں ، محسن نقوی
سابق کپتان نے پاکستانی بائولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اوور میں ابھیشیک کو باؤنسر نہ کرائیں، شاہین کو ابھیشیک کے قدموں پر نظر رکھنا ہو گی، ابھیشیک اسپنر کو اچھا کھیلتا ہے، پیسر سے اٹیک کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپنرز پر پاکستان بلے بازوں کو مشکل ہو رہی ہے ، کھلاڑیوں کے کھیل پر تنقید کریں ، ذاتیات پر نہیں آنا چاہئے۔
خیال رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گی ، پاکستانی شاہینوں نے جیت کا عزم کر رکھا ہے۔
