بھارت میں تامل فلموں کے اداکار اور نووارد سیاستدان تھلاپتی وجے کے جلسے میں بھگدڑ سے 39 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بھارتی حکام کے مطابق واقعہ تامل ناڈو کے ضلع کرور میں سیاسی جماعت کے روڈ شو کے دوران پیش آیا ، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا بھرپور جواب
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی کے دوران شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑے، حادثے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کے مقام پر 10 ہزار افراد کی گنجائش تھی مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہو گئے تھے، جس سے ہجوم بے قابو ہو گیا۔
پاک بھارت فائنل مقابلہ، تناؤ برقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
تھلاپتی وجے نے حالات کو دیکھتے ہی فوراً اپنی تقریر روک دی ، وِجے نے لوگوں سے پُرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
