پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
دبئی اسٹیڈیم کے انتظام کرنے والی ایونٹس سکیورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
منتظمین نے شائقین پر زور دیا ہےے کہ وہ کھیل کے دوران کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور تمام قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں تاکہ متحدہ عرب امارات کی مہذب تصویر اور دبئی کی عالمی معیار کے کھیلوں کی میزبانی کا وقار برقرار رہے۔
ایشیا کپ کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟
منتظمین کے مطابق دبئی پولیس کے تمام خصوصی یونٹس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی میں کسی قسم کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
دبئی پولیس نے کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے او اسٹیڈیم میں نظم و ضبط کو متاثر کرے یا نفرت و نسل پرستی کو فروغ دے۔
پولیس نے کہا ہے کہ تماشائی ممنوعہ اشیاء کی فہرست چیک کریں اور ہدایات پر عمل کریں، ممنوعہ اشیاء لانے یا بدتمیزی پر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ او 3 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شائقین پولیس اور نجی سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، ٹکٹ کی درستگی چیک کریں، صرف مختص گیٹ سے داخل ہوں، شائقین میچ سے 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، ہر درست ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلے کی اجازت ہے۔
