لاہور: بھارتی کھلاڑی اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی 20 ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ابھیشیک شرما ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ ابھی تک 6 میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں۔
اس سے قبل ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2022 میں 281 رنز بنائے تھے۔
ابھیشیک شرما نے سپر فور کے تینوں میچز میں برق رفتار نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت فائنل مقابلہ، تناؤ برقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
واضح رہے کہ ایشیا کا فائنل28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
