سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ کوچ اس کو بنایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آیا، جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ براڈ کاسٹرز نے ہی کروایا ہے، میں اسے ایشیا کپ نہیں براڈ کاسٹرز کپ کہتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی مڈل آرڈر پرفارم کرہی نہیں رہی ہے، دس اوورز کے بعد کم رنز بنتے ہیں تو یہبلے بازوں کی نااہلی ہے۔
دوسری جانب کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا، ہم چاہتے ہیں پاکستان کے خلاف بھارت جیتنے کی ہیٹرک نہ کرے۔
سری لنکن بلے باز رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ کیوں قرار پائے؟
کامران اکمل نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی شاٹ سلیکشن کو دیکھنا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کے ساتھ میچ مختلف اور مشکل ہوگا۔
