ایشیا کپ 2025 کا فائنل مقابلہ کل دبئی میں پاک بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس بڑے مقابلے سے قبل روایتی ماحول سے ہٹ کر کچھ غیر معمولی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔
سری لنکن بلے باز رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ کیوں قرار پائے؟
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز کوئی فوٹو سیشن نہیں ہوگا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کو فائنل سے قبل کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا اور اسی رویے کے فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہے۔
ایسی صورتحال دکھائی دے رہی ہے کہ ممکن ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصویریں نہ بنوائیں۔ قومی ٹیم کے کپتان آج رات پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، باسط علی
کرکٹ کے شائقین اس ہائی وولٹیج مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم میدان سے باہر کشیدگی نے ماحول کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔ بھارت میچ جیت کر ہیٹ ٹرک کرنا چاہتا ہے تو پاکستان میچ جیت کر بھارتی فتح کا تسلسل توڑنا چاہتا ہے۔
