برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر غزہ میں جنگ کے بعد حکمرانی کے خواہشمند ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹونی بلیئر کے غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے مذاکرات جاری ہیں، ٹونی بلیئر کی حکمرانی کی تجویز کو وائٹ ہاؤس کی حمایت بھی حاصل ہے۔
اسلامی ممالک کا اسرائیلی وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عبوری حکومت کو اقوام متحدہ اور خلیجی ممالک کی پشت پناہی حاصل ہو گی، منصوبے کے تحت بلیئر کچھ عرصہ کیلئے انتظام سنبھال کر فلسطینیوں کے حوالے کریں گے۔
برطانوی جریدے کے مطابق یہ منصوبہ اسرائیلی بزنس مین کی قیادت میں تیار کیا گیا اور دی گریٹ ٹرسٹ‘ نامی اس منصوبے کو ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔
بہت ہو چکا ، اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
یاد رہے غزہ ریویرا بحر متوسط میں غزہ کے ساحل پر قائم کیے جانے کی تجویز ہے۔ اس میں تفریحی مرکز کے علاوہ سرحدی و تجارتی زون بھی قائم ہوں گے۔ گویا یہ ایک بڑا کاروباری اور سیاحتی مرکز بنائے جانے کی امید ہے۔
