قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
مائیک ہیسن نے قومی کرکٹرز کو پیغام دیا کہ بھارت کیخلاف صرف کھیل پر توجہ دیں، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنی ہو گی، بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ کی۔
ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں پاکستان بدلہ لے گا یا بھارت ہیٹ ٹرک کریگا؟
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کو کافی دیر تک دباؤ میں رکھا مگر میچ ختم کرنے کے لیے ہمیں یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ہو گا اور یہی ہماری اصل آزمائش ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مسلسل کامیابیوں کے بعد اعتماد حاصل کیا ہے اور اب کھلاڑی اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
شاہین آفریدی سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے
واضح رہے کہ بھارت اب تک 8 بار جبکہ پاکستان صرف 2 بار ایشیا کپ جیت سکا ہے، پاکستان آخری بار 2012 میں چیمپئن بنا تھا، ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل کھیلیں گے جو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
