وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔
بہت ہو چکا ، اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی ، وزیراعظم نے تجارت بڑھانے پر زور دیا تاہم اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
