امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہو چکا، میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔ اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ، سرمایہ کاری کی دعوت
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔ جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
امن مشن کیساتھ 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کو تیار ہیں ، انڈونیشین صدر
دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مغربی کنارے پر کسی بھی قسم کے غاصبانہ قبصے کا مسلم دنیا اور عرب ممالک کی جانب سے نہ صرف شدید ردِعمل آئے گا بلکہ اس سے غزہ کے حوالے سے ممکنہ مفاہمتی عمل اور خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچے گا۔
