ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 53 لاکھ ڈالربڑھے ہیں جس کے بعد کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
بلوچستان میں آٹا بحران سنگین ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک بڑھے ہیں، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
