قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔
سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم شروع میں مشکلات کا شکار ہوئی لیکن 136 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10واں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا، دسویں ایوارڈ کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے شاہین شاہ آفریدی کو اشارہ کیا اور انہوں نے اشارے کو سمجھتے ہوئے سلو گیند کرائی اور یہ جادوئی گیند میچ کا پانسہ پلٹ گئی۔
Signal from Mike Hesson to Shaheen Shah Afridi to bowl a slower one, which he did and which resulted in a wicket #PAKvBAN #AsiaCup2025 pic.twitter.com/tKYeE4ZGHA
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) September 25, 2025
قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے سلمان علی آغا کے ذریعے شاہین شاہ آفریدی کو سست گیند کرانے کا اشارہ دیا۔ شاہین نے ایسا ہی کیا اور بنگلہ دیشی کھلاڑی شميم حسین کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں روایتی حریف پہلی بار فائنل میں مدمقابل ہوں گے
وکٹ لینے کے فوراً بعد شاہین نے ڈریسنگ روم کی جانب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ، جس پر مائیک ہیسن بھی خوشی سے جھوم اٹھے، یہ لمحہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا اور صارفین نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
