قومی کرکٹر صائم ایوب (saim ayub)نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
اوپنر بیٹر صائم ایوب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
Saim Ayub now has four ducks in Asia Cup 2025 pic.twitter.com/GdkATcTxQe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 25, 2025
صائم ایونٹ میں چوتھی اور رواں سال چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کاعالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب 2025 میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل زمبابوے کے رچرڈ نگاروا 2024 میں ٹی ٹوئنٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔
صائم ایوب کی بیٹنگ کو لیکر ٹیم مینجمنٹ شدید تشویش میں مبتلا ہے ، وہیں شائقین کرکٹ بھی ان کی بیٹنگ کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
