عام عوام کیساتھ ساتھ مفتی قوی(mufti qavi) بھی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے تنگ آگئے ہیں ، ٹیم کو جیت کیلئے دلچسپ نسخہ بتا دیا۔
مفتی قوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہ سلاجیت دوں گا جس میں شہد اور خشک میوہ جات شامل ہوں گے۔میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی۔
یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار
کھلاڑیوں کو میچ والے دن صبح دودھ کے ساتھ شہد اور خشک میوہ جات والی سلاجیت دیں، پھر اگر یہ آؤٹ ہوجائیں تو میں میرا نام مفتی عبدالقوی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ خالصتاً زور بازو کا کھیل ہے۔ چیئرمین پی سی بی مجھے ٹیم کا مشیر بنادیں۔
انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی گئی ،ایف بی آر
مفتی قوی کے اس دلچسپ نسخے اور مشیر بنانے کی تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
