متحدہ عرب امارات (UAE)میں انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نئی شرط متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اب درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ یہ نیا ضابطہ اماراتی حکام کی جانب سے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹری پرمٹ کی ہر درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کا بیرونی کور پیج منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ اس ہدایت کی تصدیق امیر (Amer) سینٹر کے نمائندے نے بھی کی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی گئی ،ایف بی آر
پہلے سے موجود شرائط میں درخواست گزار کی پاسپورٹ کاپی، واضح پاسپورٹ سائز فوٹو، ہوٹل بکنگ کی تصدیق اور ریٹرن ایئر ٹکٹ شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاسپورٹ کے کور پیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اچانک سامنے آنے سے کئی مسافروں اور ٹریول ایجنٹس میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ حکام نے اس بات پر کوئی وضاحت نہیں دی کہ کور پیج کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شرط دستاویزات کی درستگی یا شناخت کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے عائد کی گئی ہوگی۔
سحر حیات نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی
ٹریول انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کور پیج پر پاسپورٹ کی تیاری یا ملک کے سرکاری نشان سے متعلق اہم تفصیلات موجود ہوتی ہیں، جو تصدیقی عمل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور کاروباری افراد کے لیے پرکشش مقام ہے، اسی لیے اماراتی حکام وقتاً فوقتاً ویزہ اور انٹری پالیسیز میں ترامیم کرتے رہتے ہیں۔
روس اور ایران کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے مفاہمت پر دستخط
یہ تازہ ترمیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے، تاہم مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے انٹری پرمٹ کی درخواست کے ساتھ مکمل دستاویزات، بشمول پاسپورٹ کا کور پیج، لازمی طور پر منسلک کریں۔
