قطر اور سعودی عرب نے شام کیلئے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این ڈی پی کے ساتھ قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کو دیے جانے والے فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔
قطر کی اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں قانونی کارروائی کی کوشش
رپورٹ کے مطابق قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کیلئے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ اس کے علاوہ اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے چند دن پہلے یمن کو 368 ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے یمنی عوام کو درپیش شدید مالی مشکلات کے حوالے سے امداد کی درخواست کی تھی۔ جسے سعودی حکومت نے منظور کر لیا تھا۔
