ابھیشک شرما کے بارے میں بچپن میں کی گئی پیشگوئی کے بارے میں ان کے والد راج کمار شرما نے کہا کہ اس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایک بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے۔
ابھیشک شرما کے والد نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، میں اپنی والدہ سے کہتا تھا کہ میرے تمام ساتھی انڈیا کیلئے کھیلتے ہیں لیکن میں نہیں کھیل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں ایسا کیوں نہیں کر سکا، شاید یہ خدا کی مرضی تھی۔جس پر میری ماں مجھے کہتی کہ بیٹا یہ ٹھیک ہے، تم نہیں کھیلے، لیکن تمہارا بیٹا انڈیا کے لیے ضرور کھیلے گا۔
ابھیشک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے کئی سال پہلے بلا اُٹھایا اور بہت محنت کی، آج وہ نہ صرف انڈیا کے لیے کھیل رہا ہے بلکہ میچ بھی جتوا رہا ہے، راج کمار شرما نے کہا کہ یہ دیکھ کر میرا دل خوش ہو جاتا ہے۔
ایشیا کپ، آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں جوڑ پڑے گا
راج کمار شرما بینک میں کام کرتے تھے اور کرکٹ بھی کھیلتے تھے، انہوں نے کہاکہ جب میں گراؤنڈ جاتا تھا تو وہ ابھیشک شرما بھی میرے ساتھ جاتا تھا، میں بڑے بچوں کو تربیت اور کوچنگ دیتا، جب بڑے بچے ابھیشک کو دیکھتے تو کہتے کہ آپ کے بیٹے میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
لڑکے کہتے کہ اس کا بیٹ سیدھا آتا ہے، وہ سیدھے شاٹس مارتا ہے اور زور سے مارتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے۔ ابھیشک نے کرکٹ میں آ کر اپنی کارکردگی سے یہ پیشگوئی سچ ثابت کر دی۔
ابھیشیک کی زندگی میں ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے انڈر 12 اور انڈر 14 ٹیمیں بنا کر ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا۔ اس کیمپ میں پنجاب بھر سے 30 بچوں کو منتخب کیا گیا جس میں ابھیشک شرما اورشبھمن گل کا بھی انتخاب کیا گیا۔
بعد ازاں ابھیشیک انڈر 19 انڈیا کے کپتان بنے اور ان کی قیادت میں ٹیم نے سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ جیتا۔ اس کے بعد یوراج سنگھ اور ابھیشک شرما کی ملاقات رنجی ٹرافی کے دوران ہوئی، یوراج سنگھ کو بتایا گیا کہ انڈر 19 ٹیم کے دو لڑکے(ابھیشک شرما اور شبھمن گل) آ رہے ہیں، ایک اوپننگ بلے باز ہے اور دوسرا بائیں ہاتھ کا اسپنر ہے۔
ایشیا کپ ، ٹاس کے موقع پر سوریا کمار یادیو اور جاکر علی نے مصافحہ نہ کیا
ایک میچ میں جب تین یا چار کھلاڑی جلدی آؤٹ ہو گئے،تو یوراج سنگھ کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ابھیشک کو بھیجنے کا کہا، جس نے کریز پر آتے ہی ایسا کھیلا کہ دیکھتے ہی دیکھتے سو رنز بنا ڈالے۔راج کمار شرما کا کہنا تھا کہ یوراج سنگھ اب بھی میرے بیٹے ابھیشک کو ٹریننگ دیتے ہیں۔
