وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس ملاقات میں باہمی اعتماد، تجارت، علاقائی تعاون اور تعلقات کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹرمپ آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا کہ باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کا کردار خوش آئند ہے، انہوں نے باہمی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
