نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف شکایات انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) نے منظور کر لیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سوریا کمار یادیو کے خلاف شکایات منظور کرلیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے جس پر جلد سماعت ہو گی۔ پاکستان کی طرف سے دو رپورٹس ملی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔
پاکستان کے خلاف گروپ میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے۔ جس پر پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔
ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی شکایت ملنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سوریا کمار نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست چھوڑیں اور ٹیم کیلئے کھیلیں، یونس خان قومی ٹیم پر برس پڑے
میچ ریفری کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے جمع کرائے گئے شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیئے۔
