ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان دوسرے نمبر پر ہے لیکن فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کو ہر صورت میں فتح درکار ہے۔
پاکستان کی شکست کی صورت میں بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوئے ہیں جس میں سے 14 میں پاکستان فاتح رہا اور 2 میچ بنگلہ دیش کے نام رہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے، دوسری جانب شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی فتح حاصل کر یں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ انہیں سری لنکا کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر دشمناتھا کی ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی۔
سیاست چھوڑیں اور ٹیم کیلئے کھیلیں، یونس خان قومی ٹیم پر برس پڑے
فخر زمان اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہوں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد مکمل فٹ قرار دیا ہے۔آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے تک کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے۔
