دبئی، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر168 رنزبنائے، جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 127 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے اوپنرابھشیک شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
شُبھمن گل نے 29 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 38 رنزکی اننگز کھیلی، بنگلادیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان، تنظیم حسن اور سیف الدین نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کے اوپنرسیف حسن نے 69 رنز، پرویز حسین کے 21 رنزجبکہ کوئی اور کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بھارت کے اسپنرزنے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کیا، کلدیپ یادیو نے 3 وکٹیں لے کر بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو گرا دیا، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
فخر زمان ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد کلیئر، بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے کو تیار
پاکستانی شائقین کرکٹ اب بھارت کی جیت کے لئے دعائیں کرنے پرمجبور ہیں کیونکہ اگربھارت شکست کھا گیا تو پاکستان کے فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
