وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول(petrol) اور ڈیزل (diesel)پر وصول کئے جانے والی ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لٹر پٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے، اس طرح ایک لٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور ایک لٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔
پاکستان کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔
جبکہ فی لٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پٹرولیم لیوی جب کہ اڑھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں کیا ہیں؟
اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے ہے۔
رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
94 روپے 89 پیسے ٹیکس نکال دیا جائے تو ایک لٹر پیٹرول کی اصل قیمت 169 روپے 72 پیسے بنتی ہے ، اسی طرح 95 روپے 35 پیسے ٹیکس نکال دیا جائے تو ایک لٹر ڈیزل کی اصل قیمت 177 روپے 42 پیسے بنتی ہے۔
