پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعرات کو دبئی میں ہونے والا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے مقابلہ کریگی۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ (asia cup)اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ،بھارت ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے ، دوسری ٹیم پاکستان ہوگی یا پھر بنگلہ دیش،اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا، دونوں ٹیمیں 25 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت 2 میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بنگلادیش 2 میچ کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔
آئی سی سی کا بڑا فیصلہ،امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل
ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کیلئے سب سے آسان راستہ یہ ہے کہ وہ بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیتے اور ڈائریکٹ فائنل میں پہنچ جائے۔
