پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے حسین طلعت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے موقف کی تائید کی۔
حسین طلعت نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف شاندار 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔
حسین طلعت اور محمد نواز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر محمد عامر نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے آل راؤنڈر کی سلیکشن پر بولنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاں جی آج تو حسین طلعت کی سلیکشن ٹھیک تھی نا؟
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ سوال خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے ہے جو کہتے تھے کہ حسین طلعت کو قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، واضح رہے کہ محمد عا مر نے حسین طلعت کو کھلانے کی حمایت کی تھی۔
